اطلاعات ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ چینلز پر ماہانہ فیس کے بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پر چینلز کے فیچر کو ستمبر 2023 میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پیش کیا گیا تھا اور اکتوبر 2023 تک اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ماہانہ فیس کے عوض اس پر بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔
ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور جلد ہی اسے عام کردیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خصوصی طور پر واٹس ایپ بزنس پر ماہانہ فیس کے عوض چینلز کو بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا، تاہم عام نمبر پر بنے چینلز کو بھی بلیو ٹک دیا جائے گا۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر ماہانہ فیس کے عوض کب تک بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔




















