واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کروایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔
اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔
لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یا bullet پوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے جبکہ اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔
quote بلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔
صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔




















