حکومت سے قسطوں پر موبائل فون حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق GSMA اسمارٹ فون تمام اسکیم کے لیے پروگرام کے تحت کوئی بھی شہری 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کا اسمارٹ فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط پر حاصل کر سکے گا ۔
موبائل فون حاصل کرنے کیلئے صرف اور صرف اہلیت شناختی کارڈ ہے، اس پروگرام کیلئے طلبا، کاروباری افراد اور نوکری پیشہ سمیت تمام پاکستانی اہل ہوں گے۔
موبائل فون پر کم سے کم 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگی لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔




















