Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت انسانوں کو دھوکہ دینے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے!

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت انسانوں کو دھوکہ دینے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق مطابق جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو دیگر اے آئی اور انسانوں کو دھوکا دینے کی تربیت دی جا سکتی ہے۔

جی ہاں، محققین نے تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ انسانی سطح کی قابلیت رکھنے والے چیٹ بوٹس (کلاؤڈ سسٹم یا اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی) لوگوں کو جھانسا دینے کے لیے جھوٹ بولنا سیکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ نہ صرف یہ ٹیکنالوجی جھوٹ بولنا سیکھ سکتی ہے بلکہ ایک بار سیکھنے کے بعد اس کو موجودہ اے آئی حفاظتی اقدامات کی مدد سے روکنا ناممکن ہوگا۔

ماہرین نے بتایا کہ انسانوں کا مصنوعی ذہانت کے متعلق خطرات کے حوالے سے سیکیورٹی کا خیال ایک مغالطہ ہے کیونکہ موجودہ حفاظتی پروٹوکول ایسے رویوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

ماہرین نے کہا کہ منفی تربیت ان ماڈلز کو ایسے پوشیدہ ٹریگر شناخت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جو مؤثر انداز میں غیر محفوظ رویے کو چھپانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک بار ماڈل دھوکا دہی کا رویہ اختیار کر لے تو طے شدہ تکنیکیں اس دھوکا دہی کے عنصر کو ختم کرنے میں ناکام ہو سکتی ہیں اور یہ مادل تحفظ کا مغالطے پر مبنی تاثر قائم کر سکتے ہیں۔