انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر سرکل ٹو سرچ متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے فون میں کہیں بھی سرکل بنا کر یا ہائی لائٹ کرکے سرچ کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ فیچر آغاز میں چند فونز میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے ویڈیوز، تصاویر، کسی ایپ یا میسجنگ کے دوران کسی بھی سوال کا جواب جاننا ممکن ہوگا۔
بس ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر یہ فیچر کام کرنے لگے گا۔
سرکل ٹو سرچ کے ساتھ گوگل لینس میں ملٹی سرچ فیچر کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
گوگل لینس میں ملٹی سرچ فیچر تصویری سرچز میں مدد فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے کسی چیز کی تصویر کھینچ کر اپنے ذہن میں موجود سوال کو لکھ کر سرچ کریں۔
سرکل ٹو سرچ کے برعکس ملٹی سرچ فیچر گوگل ایپ میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔




















