Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی حیران کُن وجہ سامنے آ گئی

گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی حیران کُن وجہ سامنے آ گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ معطلی کی وجہ تکنیکی خرابی بتادی۔

پی ٹی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس تکنیکی خرابی کو درست کر کے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔