Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

ایلون مسک کے زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

مگر اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایکس کے سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بنیں۔

البتہ ہر صارف آڈیو یا ویڈیو کال موصول کر سکے گا مگر ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی کال کر سکیں گے۔

صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔

یہ فیچر اکتوبر 2023 میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا ہے۔

یہ نئی تبدیلی ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ اگست 2023 کو ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔