پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز جاری اور فعال کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔
دوسری نئی سم کا اجراء اور فعالیت اب8 گھنٹے کے بجائے7 دن میں ہوگی، پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی، ڈوپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہوگا۔
ایس او پیز کا اطلاق تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرینچائزز اور ریٹیلزر پر ہوگا، نادرا بھی اپنے نظام میں نئے ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء پرکیا گیا، ایک دن میں کئی سمز کے اجراء میں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے، نئے ایس او پیز سے جعلسازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سمز سے متعلق نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔




















