Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

حال ہی میں اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا سی سیریز کا 2024 کا اپنا پہلا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔

رئیل می سی 67 کو 6.72 انچ کی اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔

—فوٹو: کمپنی

واٹر اینڈ ڈسٹ پروف باڈی سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جبکہ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کا تین لینسز سے لیس طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می سی 67 کو پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 میگا واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں زیرو سے 50 فیصد بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے کیمرا کو جدید ٹولز اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس سے صارفین انتہائی فاصلے سے بھی تصاویر ویڈیوز بنا سکیں گے جبکہ کم روشنی میں بھی کیمرا کا رزلٹ خراب نہیں ہوگا۔

پاکستان میں اس فون کی قیمت 53 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔