Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین قریب میں فائلوں کی منتقلی کے لیے ایئر ڈراپ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین فائلوں کے تبادلے کے لیے نیئر بائی/ کوئک شیئر فیچر کو استعمال کرتے ہیں لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا جانے والا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس اپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں فائل شیئرنگ کے لیے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو فائل کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھتے ہوئے دوسرے موبائل تک منتقل کر دے گا۔

مزید برآں اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فائل منتقل کرتے وقت روابط کی فہرست میں غیر موجود افراد پر فائل بھیجنے والے کا نمبر عیاں نہ کرتے ہوئے صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کمپنی نے فیچر کو متعارف کرائے جانے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔