Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بُک صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق فیس بُک صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو کسی کی اچانک موت کی خبر کے جعلی لنکس کو کلک کراتے ہوئے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔

فیس بُک پر ہیکرز لوگوں کو جھانسہ دینے کے لیے پوسٹ میں لکھتے ہیں ’مجھے یقین نہیں ہوسکتا وہ چلا گیا، میں اس کو بہت یاد کروں گا‘ اور جعلی لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں پر ان کی تمام فیس بُک معلومات چرالی جاتی ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مخصوص مہم تقریباً ایک سال قبل شروع ہوئی۔ تب سے ان جعل سازوں نے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کے انبار لگا دیے ہیں تاکہ دیگر صارفین کو باآسانی جھانسہ دیا جاسکے۔

فیس بُک کی جانب سے ان غیر محفوظ پوسٹس کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پلیٹ فارم کا ردِ عمل اتنا تیز نہیں ہوتا جتنی تیزی سے یہ جعل سازوں کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

تاہم، فیس بُک بڑی حد تک پوسٹ میں موجود ان گمراہ کن فیس بُک ری ڈائریکٹ لنکس کو غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لہٰذا یہ اب اس طریقے سے فعال نہیں ہیں۔