دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صافین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت کوئی بھی چینلز مالک اپنا چینل کسی بھی دوسرے شخص کو ٹرانسفر کر سکے گا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی چینل مالک اپنے چینل کے تمام اختیارات کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکے گا، تاہم اس باوجود وہ چینل کا بانی ایڈمن رہے گا۔

مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے کسی بھی گروپ بنانے والا ایڈمن دوسرے افراد کو بھی ایڈمن بنا سکتا ہے، اسی طرح چینل مالک کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہے تو چینل کے مالکانہ حقوق کسی اور کے حوالے بھی کردے۔
فیچر کے تحت بانی ایڈمن کے پاس یہ اختیار رہے گا کہ وہ چینل منتقل کیے جانے کے بعد بھی ایڈمن رہے اور چینلز میں وہ تمام تبدیلیاں کر سکے جو کہ بانی ایڈمن کرسکتا ہے۔
اسی طرح چینل کو دوسرے شخص کو منتقل کرنے والے بانی ایڈمن کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ چاہے تو خود کو ہمیشہ کے لیے ایڈمن کے حقوق سے محروم کردے۔
ابھی واٹس ایپ کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ماہ بعد اس پر آزمائش شروع کی جائے گی، جس کے بعد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا۔




















