Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون کا کیمرہ ہیک ہونے کا کیسے پتہ چلے؟

دنیا میں 90 فیصد سے زیادہ لوگ موبائل فون کے مالک ہیں یا اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ ہم میں سے بیشتر افراد موبائل کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے موبائل فون کا کیمرہ ہیک بھی ہوسکتا ہے۔

جی ہاں، ماہرین کے مطابق کسی بھی موبائل فون کا کیمرہ ہیک کرنا ہیکر کے لیے انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ ہیک ہونے والے فون کے مالک کو اس بارے میں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کے موبائل کا کیمرہ ہیک ہو گیا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہیکرز کو اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کچھ مخصوص کوڈز استعمال کا استعمال کرنا ہوتا ہے جس کے باعث وہ کسی بھی موبائل کا کیمرہ باآسانی ہیک کر لیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے فون کے ہیک ہونے کی پہلی علامت یہ ہے کہ ہیکر آپ کو بلیک میل کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ کو تصاویر وغیرہ بھیج کر کوئی بھی مطالبہ کرسکتا ہے۔

اگر فون کے کیمرہ کی لائٹ ٹمٹماتی ہوئی نظر آرہی ہے تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ آپ کے موبائل کا کیمرہ ہیک ہوگیا ہے۔

آپ کو اس چیز پر مکمل نظر رکھنی ہوگی کہ آپ کے فون کی بیٹری کی کیا ٹائمنگ ہے، اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ بیٹری فون استعمال نہ کرنے کے باوجود تیزی سے گر رہی ہے تو آپ کو فون میں انسٹال کردہ ایپلی کیشنز کو چیک کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ فون میں کوئی ایسا ‘میلویئر’ انسٹال ہے جس نے کیمرہ آن کر دیا ہے۔

جب آپ کے موبائل فون کا کیمرہ استعمال میں ہوتا ہے تو آئی فون کے سامنے ایک سبز روشنی کا ڈاٹ ظاہر ہوتا ہے۔

اگر یہ لائٹ خود بخود بند ہو جائے تو آپ کے فون کا کیمرہ یقینی طور پر کسی اور کے قبضے میں ہے۔

اس صورت میں یہ یقینی بنانے کے لیے آپ کو فوری طور پر میلویئر اسکین چلانا ضروری ہے کہ کیمرہ ہیک نہیں ہوا ہے۔

اگر آپ نے فون پر بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز کو روک دیا ہے اور پھر بھی ایپلی کیشنز خود ہی شروع ہوتی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کیمرے کو ہیک کرلیا گیا ہے۔