پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے “آئٹم سانگس” کی مخالفت کردی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ کسی طرح کے آئٹم سانگ کے حق میں نہیں کیونکہ ان کی نظر میں ایسے گانے جنسی طور پر اشتعال دلانے یا جنسی خواہشات کو بیدار کرنے والی شاعری اور مناظر پر مبنی ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایسے گانوں کے سپورٹ نہیں کرسکتے، وہ بیہودہ شاعری اور مناظر پر مبنی گانوں کے حق میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئٹم سانگس کی شاعری اور ان کے مناظر جنسی خواہشات کو ابھارنے والے ہوتے ہیں اور جن لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ ایسے گانوں کے مناظر کو بلر کیا جائے یا ڈانس کرنے والوں کو مکمل لباس میں دکھایا جائے وہ غلط ہیں۔
حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک آئٹم سانگس ہوتے ہیں اور دوسرے گانے ہوتے ہیں، دونوں میں فرق ہوتا ہے، جس میں صرف رقص دکھایا جائے اور کوئی نیم عریاں اور بولڈ منظر نہ ہو، وہ گانے ہوتے ہیں، وہ ان کی مخالفت نہیں کر رہے لیکن وہ کسی بھی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گے۔
View this post on Instagram
اداکار نے کہا کہ میں ٹوٹی فروٹی ہوں، کھا لے مجھے اور میں بلی ہوں، نوچ لے مجھے جیسے گانے جنسی طور پر اشتعال دلانے والی شاعری پر مبنی ہے اور ایسے ہی گانے آئٹم سانگس ہوتے ہیں اور وہ ان کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے گانوں کو تسلیم کرنے کے لیے اپنے آپ کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک ہاٹ ہوتا ہے، ایک ولگر ہوتا ہے، ایک سیکسی ہوتا ہے، ایک ہاٹ ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی متضاد کوئی لائنز نہیں ہوتیں، سب ایک ہی ہیں اور یہ سب خود کو جھوٹی تسلی دینے کے لیے کہا جاتا ہے۔
View this post on Instagram




















