Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر نوکری تلاش کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!!!

سوشل میڈیا پر نوکری تلاش کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے محققین نے بدنیتی پر مبنی ایک اور فیس بک اشتہاری مہم کو بے نقاب کیا ہے جو دھوکہ دہی کے ذریعے صارفین کی ونڈوز ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کردیتی ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرسٹ ویوز اسپائیڈر لیبز کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک گمنام شخص نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ملازمتوں کے لیے ایک فیس بک مہم کا آغاز کیا۔

اس کے بنائے گئے مذکورہ اشتہار پر کلک کرنے والوں کو ایک ایمبیڈڈ “ایکسیس ڈاکومنٹ” کی پی ڈی ایف فائل کا بٹن دیا جاتا ہے جسے کلک کرنے سے ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو صارف کی معلومات چرانے والا پروگرام فعال کردیتا ہے جسے Ov3r_Stealer کہتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ میلویئر پاسورڈ اور کرپٹو والٹ کی معلومات کو چرانے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ معلومات اکٹھی کر کے ایک ٹیلی گرام چینل پر بھیجتا ہے جہاں یہ گمنام شخص اس معلومات کو دیکھتا ہے۔