مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے صارفین کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کو ان کی ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ شامل کرنے پر زور دے رہی ہے۔
جی ہاں، کمپنی کی جانب سے صارفین کو اپنی ہوم اسکرین پر سرچ پیج کا اضافہ کرنے کے لیے زور دیا جارہا ہے تاکہ شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے سرچ کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔

ٹک ٹاک کے سی ای او شاؤ چیو کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں تقریباً دو ارب فعال صارفین ہیں۔
یاد رہے چین میں استعمال کیے جانے والے ٹک ٹاک میں سرچ کا فیچر پہلے ہی موجود ہے جس میں مقامی کاروبار، ریسٹورانٹ اور انٹرٹینمنٹ وغیر کے متعلق سرچ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپ میں شامل اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کھانا تک منگوایا جاسکتا ہے۔
ڈویِن نامی چینی ٹک ٹاک اس وقت جینیریٹو اے آئی سرچ پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایپ کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ چیزیں تلاش کرنے میں مدد دے گا۔




















