Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون چارج نہ ہورہا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ آسان طریقے جانیے

اگر آپکا فون موبائل فون چارچ نہ ہورہا ہو تو اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے جان لیں۔

اکثر چارجنگ کرتے وقت موبائل فون کا چارجر مُڑ جاتا ہے، جس کے باعث چارجنگ متاثر ہو جاتی ہے۔

زیادہ وقت تک جب چارجر مُڑا ہو تو اس کے خراب ہونے یا پھر چارجر کو نقصان پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چارجنگ کرتے وقت موبائل کو ایسی جگہ رکھا جاتا ہے، جہاں چارجنگ کے وقت چارجر متاثر نہ ہو۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ چارجر تو ٹھیک ہو، مگر چارجنگ پورٹ میں کچرا موجود ہو۔ جب چارجنگ پورٹ میں کچرا موجود ہوتا ہے، تو موبائل پورٹ چارجنگ نہیں کر پاتا ہے۔

پورٹ میں موجود کچرا صاف کرنے کے لیے نوکیلی پن کو استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اسے بھی احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ زرا سی بے احتیاطی پورٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

چارجنگ میں خلل کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آریجنل چارجر کے بجائے دیگر چارجرز کا استعمال، جو کہ چارجنگ متاثر کر سکتا ہے۔

اسی طرح اکثر صارفین چارجنگ نہ ہونے پر چارجر اور پورٹ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس کے باعث چارجر یا پورٹ کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔