Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم ہی نہ ہوا

واٹس ایپ نے اچانک زبردست فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی نے ایک ہی ایپلی کیشن پر 2 مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

 اس فیچر پر اگست 2023 میں آزمائش شروع کی گئی تھی، خیال کیا جا رہا تھا کہ ایک متعدد نمبروں کے اکاؤنٹس چلانے کی اجازت دی جائے گی لیکن صرف 2 نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس ہی ایک ایپلی کیشن پر چلانے کا فیچر پیش کیا گیا۔

ایک ہی ایپلی کیشن پر 2 واٹس ایپ اکاؤنس چلانے کیلئے پہلی بار اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹس کو کلک کر کے نیا اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا پھر ہی صارفین اس فیچر کے فائدے حاصل کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کمپنی کے مطابق نیا فیچر ابھی صرف واٹس ایپ موبائل ایپلی کیشن میں متعارف کروایا گیا ہے، نئے فیچر کو تاحال واٹس ایپ بزنس میں پیش نہیں کیا گیا۔