فیس بک صارفین کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے جس کے سبب فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل)، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں 2 لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں۔
یہ ڈیٹا سیٹ سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔
ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق اگر صارف کو یہ لگتا ہے کہ اس کو ہدف بنایا گیا ہے تو ان کو اپنا پاسورڈ بدل لینا چاہیئے۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پروفائل معلومات سمیت کافی نجی معلومات موجود ہے۔




















