Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروس معطل

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس معطل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایکس کی سروس میں تعطل رات 9 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا اور 9 بج کر 30 منٹ پر پلیٹ فارم تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خلل انتخابی دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے چینی، مظاہروں اور سینئر افسر کے استعفی کے پسِ منظر میں سامنے آیا ہے۔

بڑے پیمانے پر بندش کے باوجود کچھ صارفین نے اپنی فیڈز تک محدود رسائی کی اطلاع دی ہے۔

تاہم کئی جگہوں پر رفتار نہایت سست ہونے کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد نے کسی بھی نئی پوسٹ تک رسائی نہ ملنے کا اظہار کر رہے ہیں۔