Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس (ٹوئٹر) سروس ایک بار پھر متاثر

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہے۔

گزشتہ دو روز سے صارفین ایکس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔

قبل ازیں ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کا سامنا تھا۔