Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز سے متعلق حیران کن خبر آگئی

موبائل فونز سے متعلق حیران کن خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے جنوری 281 ارب 83 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

موبائل فون کی امپورٹ پر 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔

جنوری 2024 میں 54 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے جبکہ جنوری میں فونز کی درآمد 275 فیصد بڑھی اور حجم 19 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔