معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی ایپل پر مبینہ طور پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) جرمانے عائد کرے گا جبکہ جرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔




















