Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھروں میں موجود وائی فائی کے سگنلز سست ہونے کی کیا وجہ ہے؟ اہم معلومات جانیں

آج ہم آپکو گھروں میں موجود وائی فائی کے سگنلز سست ہونے کی وجہ بتائیں گے۔

اگر آپ کی وائی فائی رائوٹر کسی لکڑی کے فرنیچر پر رکھی ہوئی ہے یا دھات کی بنی کسی چیز پر تو یہ ایک کنڈکٹر ہے اور کنڈکٹر بجلی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے۔

وائی فائی راوٹر الیکٹرو میگنیٹک لہریں پیدا کرتا ہے اور فرنیچر ان لہروں کو اپنے اندر جذب کر کے سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وائی فائی سنگلز دُور تک کام کریں تو راوٹر کو اُس پر نہ رکھیں۔

اپنے راوٹر کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں قریب میں کوئی شیشہ موجود نہ ہو تاکہ اُس کے سگنلز دُور تک جا سکیں۔

شیشے کے اوپر لگا میٹریل وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور اس طرح سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں۔

ایسی بجلی کی چیزیں جن میں پائپ لگے ہُوئے ہوتے ہیں یہ وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں کیونکہ پانی وائر لیس لہروں کی کُچھ طاقت اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سنگلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

راوٹر کو ایسی الیکٹرونکس کے قریب بھی نہ رکھیں جو میگنیٹک ویوز پیدا کرتی ہوں جیسے کہ تیز روشنی والی لائٹس یا پرانے بلب وغیرہ۔

اس کے علاوہ مائیکرویو بھی عام طور پر ایسی ہی لہریں پیدا کرتا ہے جو وائی فائی راوٹر سے ملتی جلتی ہے تو اس لیے راوٹر کو مائیکرویو اون کے قریب مت رکھیں۔