Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں یا یہ صرف کہنے کی ہی باتیں ہیں۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں تاہم ایپل نے اپنے صارفین کو ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صارفین اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ ڈالیں، ایسا کرنے سے چاول کے چھوٹے ذرات آئی فون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بغیر پکے ہوئے چاول آئی فون کو خشک کرنے میں مؤثر نہیں ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے کنیکٹر کی طرف سے نیچے رکھ دیں اور آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے رکھ دیں۔

اگر فون مکمل طور پر خشک ہوجائے تو چارج کرلیں بصورت دیگر ایک دن کیلئے فون کو اسی حالت میں خشک ہونے دیں۔

اگر آپ کا فون بالکل کام نہیں کر رہا تو اسے فوراً بند کر دیں اور کوئی بٹن نہ دبائیں، اسے اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ خشک ہوگیا ہے۔