Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑا حکم آگیا

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑا حکم آگیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نیٹ تو ابھی تک نہیں چل رہا، ہائیکورٹ تک میں نہیں چل رہا نیٹ کب چلاؤ گے۔

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات پرعمل کرتی ہے، ہم نے وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کیا، امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے انٹر نیٹ بند کردیا گیا تھا۔

جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے مہم چلانا چاہ رہے تھے بند کر دیا گیا تھا، پھر نا کرایا کریں الیکشن وغیرہ۔

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارے پاس جو ہدایات آئیں، پی ٹی اے نے عملدرآمد کیا، جسٹس مبین لاکھو نے ریمارکس دیئے کہ تھریٹس بتائیں جن کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا تو وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمیں تھریٹس کا نہیں بتایا جاتا۔

اس حوالے سے وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کی سفارش پرانٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن والے روز انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کرلیں اور ماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔