Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہ ہوسکی

پاکستان میں 17 فروری سے متاثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہے۔

ایکس کے بند ہونے کی وجہ سے صارفین اس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

ایکس کی سروس معطل ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔

خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کا سامنا تھا۔