Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ وزارت آئی ٹی کا بڑا اقدام

وزارت آئی ٹی کی جانب سے موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نےموبائل فون مینو فیکچررز کو تحقیق اور ترقی کیلئے 3 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دیدی، آئندہ سالوں میں آر اینڈ ڈی الاؤنس کو 8 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں سیلولر فون صارفین کی 7ویں بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں 19 کروڑ کے لگ بھگ افراد موبائل فونز کے مالک ہیں۔

2023 میں پاکستان نے مقامی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ موبائل فون تیار کیے، پاکستان نے 2023 میں 15 کروڑ ڈالر مالیت کے 250,000 فون برآمد کیے۔