Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ پر اب کئی برس پرانے پیغامات تلاش کرنا ہوا آسان؛ طریقہ جانیے

واٹس ایپ پر اب کئی برس پرانے پیغامات تلاش کرنا آسان ہو گیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر ‘سرچ بائی ڈیٹ’ متعارف کرایا گیا ہے جس سے لوگ میسیجز باآسانی تلاش کرسکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا، اس پر کافی عرصے سے کام جاری تھا جو اب مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اوراسکی اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کا انتخاب کریں، سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون سامنے آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر سرچ پر کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔