Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بک کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کیا جارہا ہے، کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

اس پلیٹ فارم پر موجود خبروں کے مواد کو صارفین کے ایک چھوٹے سے ہی حصے نے دیکھا۔

کمپنی کے مطابق میٹا کا یہ تازہ ترین اقدام ناشروں کے ساتھ ہوئے معاہدوں کو معیاد پوری ہونے تک متاثر نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بند کی جا رہی ہے، اس سے قبل گزشتہ برس فیس بک نے یہ فیچر برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔