Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

آئی فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای 4 کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

نئے فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔

 

نیا آئی فون ایس ای کا ڈیزائن ایسا ہو سکتا ہے / فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

 

فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف 1 کیمرا ہوگا، ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کس حد تک درست ہو سکتا ہے۔