بھارت میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیچر متعارف کروادی گئی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک شہر میں اسکول نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ٹیچر ‘ آئرس’ کو متعارف کروائی ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئرس بھارت کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر ہے اور اسے مشہور ٹیک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر 3 زبانیں بول سکتی ہے اور طلبا کے مشکل سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
View this post on Instagram
ربورٹ ٹیچر تیار کرنے والی کمپنی نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ کلاس روم میں موجود ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربورٹ ٹیچر کلاس روم میں موجود بچوں سے ہاتھ ملاتی ہیں جبکہ انہوں نے جامنی اور گلابی رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram




















