Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے شہریوں کو ایپل اور ٹیسلا کی مصنوعات چھوڑ کر اپنے ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے استعمال پر زور دینا شروع کر دیا ہے۔

چینی حکام کے اس اقدام کے بعد ٹیسلا اور ایپل کمپنیاں مبینہ طور پر چینی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی بہت سی مصنوعات میں رعایت بھی کر رہی ہیں۔

چین کی سالانہ کمیونسٹ پارٹی میں جوہری طبیعیات دان اور پارٹی کے مندوب ژان وین لونگ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ یہاں آنے والے لوگوں کو وہ گھریلو فون استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، کیونکہ ایپل جیسے فون محفوظ نہیں ہیں، ایپل فونز چین میں بنائے جاتے ہیں لیکن ہمیں چپس کے حوالے سے معلوم نہیں۔

چین میں حکومتی مالی اعانت سے چلنے والے تھنک ٹینک کے ایک اور ملازم نے کہا کہ اسے اور ان کے ساتھیوں سے کہا گیا کہ وہ ایپل ڈیوائسز کا استعمال بند کریں اور ہواوے کا انتخاب کریں، انہوں نے ایک مہینہ کی ڈیڈ لائن دی ہے اور تب تک ہمیں آئی فونز کا استعمال بند کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب نہ صرف ایپل اور ٹیسلا بلکہ مغربی برانڈز جیسے کہ نائکی اور ایڈیڈاس نے بھی چین میں فروخت میں کمی دیکھی ہے۔