مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر آپ ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا۔
اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔
یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔




















