گوگل چیٹ بوٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ انتخابات سے متعلق سوالات کی اقسام کو محدود کر رہا ہے جو صارفین اس کے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ جیمینائی سے پوچھ سکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پالیسی بھارت میں اپریل میں ہونے والے انتخابات سے قبل نافذ کر دی گئی ہے۔
جیمینائی بنیادی طور پر وائرل چیٹ بوٹ ’’ چیٹ جی پی ٹی ‘‘ کا گوگل کا ورژن ہے جو متن کی شکل میں سوالات کا جواب دے سکتا ہے اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین اقدام ان منصوبوں کا حصہ ہے جس کا اعلان گزشتہ سال انتخابات کے حوالے سے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں۔




















