Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ کا یوزر انٹرفیس بھی سادہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔

واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ اور گروپ کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے، آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔

اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

چیٹ فلٹر کے نیچے واٹس ایپ میں لاک چیٹس اور آرکائیو چیٹس تک رسائی کے آپشنز بھی دیے جائیں گے۔

واضح رہے یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے اور وہاں بھی محدود صارفین کو دستیاب ہے، کمپنی تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرائے گی اس کا علم نہیں ہے۔