Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں پیغامات کو پن کرنے سے متعلق نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔

بیٹا انفو کی رپورٹ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے جانے والے بیٹا ورژن میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز کی تعداد میں اضافے کی نشان دہی کی گئی ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین ایک کے بجائے تین پیغامات کو پن کر سکیں گے۔

اس فیچر کا مقصد اہم معاملے کو با آسانی نظروں میں لانا یا پھر پیچھے کی گئی اہم چیٹ کو با آسانی ڈھونڈ نکالنا ہے۔