Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آگئی

موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.148 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 156 فیصدزیادہ ہے۔

 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر161 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 387 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات پر195 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔