Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لنکڈان صارفین کے لئے اچھی خبر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ فارم میں صارفین کے لیے گیمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیمز کے اضافے سے سائٹ پر صارفین کی انگیج منٹ بڑھ جائے گی۔

لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے جو اسے ملازمت کی تلاش یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ابھی واضح نہیں کہ کس طرح کی گیمز کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا، ممکنہ طور پر بزل گیمز جیسے ورڈل یا اسی طرح کی دیگر گیمز کو لنکڈان کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک نے بھی ماضی میں گیمز کو اپنی سروس کا حصہ بنایا مگر انہیں توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔