فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے اپنی ماہانہ سبسکرپشن فیس کو 9.99 یورو سے تقریباً 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ فیس ماڈل یورپی یونین کے رازداری کے قوانین اور ڈی ایم اے کے متضاد مطالبات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
میٹا وکیل نے یورپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ ہم کچھ عرصے کے لیے اس عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں ایک مستحکم حالت میں جانے کی ضرورت ہے، اس لیے ہم نے ایک اکاؤنٹ کے لیے قیمت 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کے لیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔
میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے، اس وقت ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال موجود ہے اور اسے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔




















