Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ میں کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے؟

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اسٹوریز اسٹیٹس کے نام سے ایک فیچر موجود ہے، یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین اسٹیٹس میں زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔

ابھی واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو ہی پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر اس تبدیلی کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکے گی۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔