Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بک صارفین کے لئے اہم خبر

سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔

یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔

اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ اسکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل اسکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔

فیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

آنے والے مہینوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔