سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے قبل ایلون مسک نے ایکس پر بلیو ٹک لینے کی فیس مقرر کردی تھی، یعنی جو صارفین چاہتے تھے کہ ان کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہو، انہیں رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔
لیکن اب ایکس نے اچانک ہی کچھ صارفین کے بلیو ٹک مفت میں بحال کردیے جسے دیکھ کر صارفین کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
ایکس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ مفت سبسکرپشن ایکس کے انفلوئنشل صارفین کو دی گئی ہے، وہ صارفین جن کے ایکس پر زیادہ فالوورز ہیں انہیں فری ویریفیکیشن فراہم کردی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ان تمام اکاؤنٹس کو کمپلیمینٹری یعنی مفت سبسکرپشن ختم کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔




















