سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان میں بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے سولر پینلز کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی خریدنے والوں کی تعداد میں کمی کے باعث حکام نے نیٹ میٹرنگ میں صارفین کو ملنے والے بجلی کے نرخ کم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
خیال رہے کہ نیٹ میٹرنگ میں اس وقت صارفین کو 21 روپے فی یونٹ مل رہے ہیں لیکن یہ نرخ کم کر کے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نرخوں میں اس بھاری کمی سے صارفین کو 10 روپے فی یونٹ کا نقصان ہوگا۔




















