امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ آرٹیمس دوم مشن کا عملہ آج زمین سے دوری کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔
ناسا کے مطابق آرٹیمس دوم کے خلاباز چاند کے پار والے حصے کے گرد پرواز کرتے ہوئے زمین سے سب سے زیادہ دور جائیں گے۔
خلائی ادارے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ’’ہم پہلے سے کہیں زیادہ دور جارہے ہیں۔ آج آرٹیمس دوم کا عملہ چاند کے پار والے حصے کے گرد پرواز کرتے ہوئے زمین سے دوری کا ریکارڈ توڑ دے گا‘‘۔
We’re going farther than ever before 🚀
Today, the Artemis II crew will break the record for how far humans have traveled from Earth as they fly around the far side of the Moon.
Coverage begins at 1 p.m. EDT (1700 UTC). Watch Artemis II make history:… pic.twitter.com/hCOVQPkxUF
— NASA (@NASA) April 6, 2026
ناسا کے مطابق اس تاریخی لمحے کی کوریج دوپہر ایک بجے مشرقی وقت (پانچ بجے عالمی معیاری وقت) سے شروع ہوگی۔
خلائی ادارے نے عوام کو اس مشن کی لائیو کوریج دیکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ آرٹیموس دوم مشن 1972 کے بعد پہلا موقع ہے جب انسان زمین کے مدار سے باہر سفر کررہے ہیں۔ یہ مشن چاند کے گرد چکر لگاکر واپس آئے گا۔




















