Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

 ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی کی سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار فتح ہوئی جس نے 70 سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔

ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔

ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی پاکستانی باصلاحیت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔