Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوب پر برسوں پہلے دیکھی جانے والی ویڈیو کو تلاش کرنا اب ہوا آسان

کمپنی کے مطابق یہ فیچر اب موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرایا جا رہا ہے

اگر آپ یوٹیوب پر کوئی ویڈیو مبہم تفصیلات کے ساتھ تلاش کرنے کی کوشش کریں تو علم ہوگا کہ ایسا کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے مگر اب اس مسئلے کا سامنا آپ کو نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یوٹیوب میں اب ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے
آئی) فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آسک یوٹوب فیچر موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اب آپ کو بالکل درست کی ورڈز کے ذریعے ویڈیوز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اب کسی مبہم آئیڈیا یا موضوع کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو کو تلاش کرسکیں گے جو آپ نے برسوں قبل دیکھی ہوگی مگر اب اسے تلاش کرنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے لیے اب آپ کو بالکل درست کی ورڈز کے ذریعے
ویڈیوز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس حیرت انگیز فیچر کے تحت آپ کسی مبہم آئیڈیا یا موضوع کے ساتھ ایسی بھی ویڈیو کو تلاش کرسکیں گے جو آپ نے برسوں قبل دیکھی ہوگی اور اب اسے تلاش کرنا بہت مشکل محسوس ہورہا ہے۔
یہ فیچر 100 فیصد تک تو درست نہیں ہے لیکن پہلے کی نسبت ویڈیوز سرچ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کیا جاچکا ہے اور اب موبائل صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
 اس فیچر کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ بس یوٹیوب سرچ بار پر کوئی جملہ یا سوال تحریر کریں اور پلیٹ فارم ایسے مواد کو تلاش کرنا شروع کر دے گا جو آپ کی سرچنگ سے مطابقت رکھتا ہو۔
اگر نتائج آپ کی پسند کے مطابق نہ ہو تو فالو اپ سوالات یا مزید ہدایات کے ذریعے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ایسا محض آڈیو کمانڈ کے ذریعے ہوسکے گا اور آپ کو ٹائپنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں