پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب نارووال میں ہوگی۔
خیال رہے کہ سپارکو 2005 سے ورلڈ اسپیس ویک ایسوسی ایشن کا نیشنل کوآرڈینیٹر ہے رواں برس ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا عالمی موضوع ’’راکٹ انقلاب‘‘ رکھا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے وفاقی وزیر احسن اقبال ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اختتامی تقریب میں واٹر راکٹ اور کین سیٹ کے عملی مظاہرے پیش کیے جائیں گے، طلبہ کے لیے ستاروں کے مشاہدے (اسٹار گیزنگ) کا اہتمام کیا جائے گا اس کے علاوہ خلائی سائنس سے متعلق پوسٹرز اور ماڈلز کی نمائش ہوگی۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ نارووال میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب میں طلبہ کو خلائی سائنس اور جدید خلائی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
،سپارکو کے مطابق ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب کا مقصد طلبہ میں سائنسی شعور اور خلائی تحقیق میں دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔



















