Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیج سے بڑا نوٹوں کا ہار! دلہے کی شادی یادگار

آپ نے شادیوں کے موقع پر نوٹوں کی برسات ہوتے تو بہت دیکھا ہوگا لیکن حال ہی میں باراتیوں نے دلہے کی شادی کو  یادگار بنانے کیلئے سب سے الگ طریقہ اپنایا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں نے دلہے کے لئے نوٹوں کا ایسا ہار تیار کروایا ہے جو اسٹیج سے بھی بڑا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہار کو کئی افراد اٹھا کر دلہے کے پاس لا رہے ہیں اور شادی میں موجود لوگ تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

شادیوں میں کچھ الگ کرنے کا رواج، 23 لاکھ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹادی

شادیوں میں کچھ  الگ اور سب سے بڑھ کر کرنے کا رواج  برقرار، شادی میں23 لاکھ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹادی  گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں 23 لاکھ روپے مالیت لہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی گئی۔

شادی میں نوٹ برسانے کے لیے اسپیشل ٹرک  بلوایا گیا جس پر کھڑے ہوکر دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی۔

مزید پڑھیں: اداکاراؤں کی کردار کشی کا معاملہ؛ اداکارہ سجل علی بھی میدان میں آگئیں

بھائی کی شادی کی خوشی میں بہنیں بھی گاڑیوں سے نوٹ نچھاور کرتی رہیں۔

بارات گھر سے نکلنے سے لے کر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دلہا کے بھائی ٹرک سے جبکہ دلہا کی بہنیں بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

 

متعلقہ خبریں