خون جماتی سردی میں نوڈلز کھانے کی کوشش کرنیوالے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے برفانی علاقے میں نوڈلز سے بھرے برتن میں انہیں کھانے کے لیے چمچ ڈالا تو سردی کی وجہ سے چمچ ہوا میں ہی نوڈلز سمیت جم گیا جبکہ اس شخص کی داڑھی پر بھی برف جمی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ سردیوں میں گرما گرم مکئی ان بیماریوں سے بچاسکتی ہے؟
ویڈیو میں اس شخص نے بتایا کہ ’میں نوڈلز کھانے باہر آیا تو دیکھوں یہاں کچھ زیادہ ہی سردی ہے ‘۔ سردی اس قدر تھی کہ نوڈلز چمچ کے ساتھ ہی برف بن گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا گیا اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔




















